بھارتی فوج کا ٹینک سیلاب میں بہہ گیا، 5 اہلکار ہلاک

134

لداخ: بھارتی فوج کا ٹینک چینی سرحد کے نزدیک سیلاب میں بہہ گیا، جس میں پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی فوج کا ٹینک چینی سرحدی علاقے کے قریب سیلاب کی نذر ہوگیا۔  بھارتی فوج کا ٹینک لداخ کے قریب لائن آف ایکچوئل کنٹرول  میں تھا کہ سیلاب کی زد میں آ گیا۔ واقعے میں ٹینک میں موجود بھارتی فوج کے 5 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

بھارتی عسکری ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب میں ٹینک کےبہہ جانے کا واقعہ ہفتے کی صبح میں پیش آیا۔ ٹی 72 ٹینک اس علاقے میں ہونے والی جنگی مشقوں کا حصہ تھا۔