آئی ایم ایف کا 10 جولائی تک بجلی و گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ

128
budget deficit

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے قبل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے ٹیکس چھوٹ اور سبسڈیز ختم کرنے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے 10 جولائی سے قبل بجلی و گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت کے معیشت کے حوالے سے سخت فیصلوں کو سراہا ہے اور انہیں پاکستانی معاشی صورت حال کے لیے اہم قرار  دیا ہے۔

آئی ایم ایف یکم جولائی سے پیشگی اقدامات کے تحت نرخوں میں اضافے اور بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیپرا کے فیصلے پر فوری عمل درآمد چاہتا ہے۔ نئے مالی سال میں گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کو کنٹرول کیا جائے اور نئے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر عمل درآمد کیا جائے۔

آئی ایم ایف کے وفد کاجولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔