فنانس ترمیمی بل 2024 صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دیا گیا۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فنانس ترمیمی بل صدر مملکت آصف زرداری کو ارسال کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر کی جانب سے بل پر آج دستخط کئے جانے کا امکان ہے ، قومی اسمبلی نے متعدد ترامیم کے ساتھ مالیاتی بل گزشتہ روز پاس کیا تھا۔ بل اور متعلقہ دستاویزات پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے بھی دستخط ہیں۔
صدر کی توثیق کے بعد فنانس ترمیمی بل یکم جولائی سے لاگو ہو گا۔