لاڑکانہ: 12 سے 14 لوڈ شیڈنگ معمولات زندگی اور اسپتال بھی متاثر

124

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) غیر اعلانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک طویل لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی سمیت اسپتال بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں، تاہم سندھ حکومت اسپتالوں کے معمولات کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے اسپتالوں ہیوی جنریٹرز اور فیول فراہم کرتی ہے تاکہ اسپتال میں داخل مریض اور جاری سرجری کے پروسیجرز متاثر نہ ہوں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کے بیشتر ائر کنڈیشنرز ناکارہ ہیں جبکہ شیخ زید وومن، چلڈرن اور چانڈکا اسپتال کے جنریٹرز سے بجلی مریضوں کی ضروریات پوری کرنے کے بجائے ملحقہ علاقوں، نجی پیٹرول پمپس اور رہائش گاہوں کو چوری کرکے دی جارہی ہے اور اسپتال انتظامیہ مبینہ طور پر اس میں ملوث ہے، اس سارے عمل میں شیخ زید وومن اور چلڈرن اسپتال سمیت چانڈکا سول میں زیر علاج خواتین، بچے اور دیگر مریض سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔