عمران خان کی رہائی اور ایک سال میں دوبارہ الیکشن کی پیشنگوئی

134

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور ایک سال میں دوبارہ الیکشن کروانے کی پیشنگوئی کر دی، عمران خان ان سے مذاکرات کریں اور اگلے الیکشن کےلیے سازگار ماحول بنائیں اور الیکشن کےلیے قانون سازی کریں،عمران خان کے ساتھ 98 فیصد نوجوان ہیں اور نوجوانوں سے پنگا نہیں لیا جاتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں آج پیشگوئی کر رہا ہوں کہ حکومت عمران خان کو جیل سے رہا بھی کرے گی اور ان کو مذاکرات کےلیے بھی بلائے گی اور ایک سال کے اندر نئے انتخابات بھی کروانے پڑیں گے۔شہباز شریف کرسی کو احترام دیتے ہوئے ڈائیلاگ کا آغاز کریں۔ فارم 45 و 47 کا مسئلہ حل کریں اور اسمبلی کے اندر بیٹھ کر الیکشن کےلیے قانون سازی کریں۔ایک مدت کے اندر الیکشن کروائیں۔اس وقت ایک سال کے اندر نئے انتخابات قوم کی ضرورت ہے کیونکہ پچھلے الیکشن قانونی اور آئینی طور پر قابل عمل نہیں ہیںجس کے ساتھ عوام نہ ہوں ادارے ان کے ساتھ زیادہ دیر نہیں ٹھہرا کرتے۔میں نے پی ڈی ایم کو کہہ دیا تھا کہ عوام آپ کے ساتھ نہیں ہیں اسلیے نہ عدلیہ آپ کے ساتھ رہے گی نہ کوئی اور رہے گا۔ سٹیبلشمنٹ کا جس طرح حکومت کے ساتھ اچھا تعلق ہے اسی طرح عمران خان کے ساتھ بھی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سٹیبلشمنٹ اس صورتحال میں عوام کو اپنی دائیں طرف رکھے۔