اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ چیف جسٹس کی منظوری سے اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت عالیہ میں10جولائی تا10ستمبر موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔