ٹی20ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار 500چھکے لگے

99

نیو یارک(نمائندہ خصوصی)ٹی20ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایڈیشن میں 500چھکے لگنے کا ریکارڈ قائم ہوگیا،امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی20ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل کے دوران بھارتی کرکٹر اکشر پٹیل نے میگا ایونٹ کی تاریخ کا 500واں چھکا لگایا،میزبان ممالک میں ورلڈکپ کے 51میچز میں 500چھکے لگائے گئے، اس حساب سے اوسطا ہر میچ میں 9.8یعنی تقریبا 10چھکے ہر میچ میں لگے،سال 2021کے ورلڈکپ کے 45میچز میں 405، سال 2022کے میگا ایونٹ میں 42میچز میں 331جبکہ سال 2016میں 314اور 2014کے ایڈیشن میں 300چھکے لگے تھے۔اس کے علاوہ 2010کے ایڈیشن میں 27میچز میں مجموعی طور پر 278چھکے لگے تھے۔