کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کے معروف ٹیلی کام آپریٹر زونگ فورجی نے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کے پاکستانی پلیٹ فارمOladocکے ساتھ ایک اہم شراکت داری کا اعلان کیاہے۔ ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم ،پاکستان میں مریضوں کوطبی عملہ کے ساتھ رابطہ اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ہیلتھ سروسز تک رسائی کی سہولیات فراہم کررہاہے ۔اس اسٹریٹجک تعاون کا مقصد زونگ فورجی کے صارفین اور ان کے خاندانوں کو ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سروسزکی بہتر سہولیات تک رسائی دینا ہے ۔ اس اقدام سے زونگ فورجی لاکھوں صارفین کو اپنے گھروںمیں رہتے ہوئے طبی ضروریات کو آسانی سے پورا کرنے کے لیے بااختیار بنا رہا ہے۔ اس کی بدولت زونگ فورجی کے صارفین روایتی طریقوں سے ہٹ کر اب صرف چند کلکس کے ذریعے پاکستان بھر میں صحت کی دیکھ بھال کے معروف ماہرین سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کے حوالے سے Oladocکے سی ای او عابد زبیری نے کہا کہ،’’یہ شراکت داری زونگ کے لاکھوں پاکستانی صارفین کو اعلیٰ معیار کی طبی خدمات فراہم کر کے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کے منظر نامے میں خوشگوار تبدیلی لارہی ہے ۔یہ شراکت داری Oladoc کے 25ہزار سے زائد مستند ڈاکٹروں کے وسیع نیٹ ورک سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صحت کی تیز،آسان اور سستی سہولیات دے گی جس سے کسی بھی جگہ پر موجود ضرورت مند صارفین کو فائدہ حاصل ہوگا۔