ملکی مصنوعات کی کوالٹی کے لیے جدید ٹیکنالوجی ناگزیر ہے

74

فیصل آباد (کامرس ڈیسک) نیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن (این پی او )کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملکی مصنوعات کی کوالٹی اور پیداوار کو بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی ناگزیر ہے جس کی فراہمی کے لئے نیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن تسلسل سے معلوماتی اور آگاہی سیشن منعقد کر رہی ہے۔انہوں نے عالمی سطح پر کوالٹی اور پیداوار بڑھانے کیلئے رائج مختلف طریقوں اور حکمت عملی کی وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ اس وقت دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے بدل رہی ہے تاکہ کم سے کم اخراجات سے مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پیداوار کو بھی بڑھایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ان طریقوں کو اپنا کر ہم قومی برآمدات کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اس لئے صنعتکاروں کو سنجیدگی سے نئے اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کوالٹی اور پیداوار بڑھانے کے حوالے سے متعلقہ افرادکسی بھی مشکل کے سلسلہ میں ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔