نیو کراچی ٹائون کا 3ارب 44کروڑ سے زائد کا بجٹ پیش کردیاگیا

157
وائس چیئرمین نیو کراچی ٹائون شعیب بن ظہیر میونسپل کمشنر کے ہمراہ بجٹ پیش کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وائس چیئرمین نیو کراچی ٹائون شعیب بن ظہیر نے میو نسپل کمشنر اَیاز حمیداللہ بلوچ کے ہمراہ سال 2024-25 کا مالیاتی بجٹ پیش کر دیا۔بجٹ اجلاس کونسل ہال نیو کراچی ٹاؤن میں منعقدہوا۔بجٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر جواد حسن،اراکین کونسل نیو کراچی ٹاؤن،بجٹ آفیسر حبیب راجپوت،اکاؤنٹ آفیسر میر محمد،ڈائریکٹر ایڈامن شمعونہ صدف و دیگر ٹاؤن افسران کی بڑی تعداد میں شرکت۔مالیاتی بجٹ سال 2024-25 کا تخمینہ محاصل کی مد میں ، آکڑائے ضلع ٹیکس،جائیداد ٹیکس کا حصہ،متوقع گورنمنٹ گرانٹ،روڈ کٹنگ،از خود آمدنی کی متوقع آمدنی تین ارب چار کروڑ اکتالیس لاکھ چوراسی ہزار پانچ سو بیاسی روپے رکھا گیا ہے،جس میں غیر ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ دو ارب اْنتیس کروڑ ستاسی لاکھ چھیالیس ہزار رکھا گیا ہے، ترقیاتی کاموں کی مد میں بجٹ کا تخمینہ چوہتر کروڑ باون لاکھ ساٹھ ہزار لگایا گیا ہے۔جبکہ بچت کا تخمینہ ایک لاکھ اٹھترہزار پانچ سو بیاسی روپے لگایا گیاہے۔ کراچی ٹاؤن کے کونسل اراکین نے کثرت رائے سے بجٹ کیمنظوری دے دی۔اجلاس سے وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن کی کارکردگی کا انحصار سندھ حکومت کی جانب سے دی جانے والی OZT (آکٹرائی ضلع ٹیکس) پر ہوتا ہے جس کی مقدار بہت کم ہے اس لیے ٹاؤن میں موجود مسائل کو حل کرنے میں مْشکلات پیش آرہی ہیں۔