نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں منی بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 13 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے شمال مغرب میں تقریباً 326 کلومیٹر کے فاصلے پر ہاویری ضلع کے گنڈے نہلی کراس کے قریب پیش آیا۔ بس میں کل 17 افراد سوار تھے جو مندر میں پوجا کے بعد گھر جا رہے تھے۔ حادثے میں 11 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 2 اسپتال پہنچ کر جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہو ئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 7خواتین، 4مرداور ایک بچہ شامل ہے۔