مقاصد پاکستان کی حقیقی تکمیل کیلیے اقدامات اٹھائے جائیں‘مقررین

20

کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما نواب بہادر یار جنگ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب بہادر یار جنگ برصغیر کے مسلمانوں کی بہتری کے لیے آخر دم تک کوشاں رہے ان کی تحریک پاکستان کی جدوجہد میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ ایم کیو ایس سی کی ایڈیشنل سیکریٹری شبانہ سحر کی دعوت پر تحریک پاکستان کے سرگرم و ممتاز رہنما نواب بہادر یار جنگ کی 80ویں برسی کی مناسبت سے آرٹس کونسل کراچی کے گل رنگ میں اجلاس سے صدارتی خطاب کررہے تھے اجلاس سے ، نسیم ایڈووکیٹ ‘صدیق بلوچ ایڈووکیٹ، محب محمد اجمل و دیگر نے خطاب کیا۔