عمر ایوب سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفی

149

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کے رہنما عمر ایوب نے  پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہوتے ہوئے کہا ہے کہ  میں بانی پی ٹی آئی کامشکور ہوں جنہوں نے میرا استعفی منظور کرلیا۔

عمرایوب نے کہاکہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران میرا پیغام پہنچایا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ عمر ایوب نے اپنا استعفیٰ 22 جون کو بانی پی ٹی آئی اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو بھیج دیا تھا۔