لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ ٹک ٹاک بنانے کے لیے بھی محنت کرنا پڑتی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صرف ٹک ٹاک بنانا جانتی، کام کچھ نہیں کرتیں، جس پر وزیراعلی پنجاب نے اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک بنانے کے لیے بھی محنت کرنا پڑتی ہے، سونے کھانے اور ورزش کی ویڈیوز پر ٹک ٹاک نہیں بنتا۔
مریم نواز تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں ڈنڈوں سے مارا، ہم انہیں کارکردگی سے ماریں گے، شرم اور حیا ملک پر حملہ کرتے ہوئے آنی چاہیے تھی۔