بلوچستان بجٹ عوامی بجٹ نہیں 47والوں کا پی ایس ڈی پی 47 کا بجٹ ہے

44

سبی ( آئی این پی )نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی صدر جلال چانڈیو ،رکزی کونسلرمیرو خان مری، و دیگر نے کہا ہے کہ حالیہ پیش کیا جانیوالا بلوچستان کا بجٹ عوامی بجٹ نہیں بلکہ 47والوں کا پی ایس ڈی پی 47 کا بجٹ ہے جو محکمہ پی اینڈ ڈی کی بجائے وزیر اعلی سیکریٹریٹ میں پسند نا پسند کی بنیاد پر بنایا گیا ہے ‘حالیہ بجٹ میں اپنے من پسند حلقوں اور سودا بازی کے ذریعے اسمبلیوں میں آنے والوں کو اربوں روپے کی اسکیمات سے نوازا گیا ہے بی این عوامی کودیوار سے لگانے اور راجی راشون واجہ میر اسداللہ بلوچ کو غریب عوام کی خدمت کرنے اور ہزاروں لوگوں کو روزگار دینے اور حق پرستی کی سزا دینے کی۔سازش کی گئی ہے جسکی بی این پی عوامی سبی۔زون بھرپور مذمت کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی پریس کلب میں۔پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی۔این پی عوامی کے ملک پنہل خان، احمد خان خجک، بشیر احمد سیلاچی، عمران خان مری، محمد۔اشرف چانڈیہ، گلزار ابڑو، رسول بخش مری، مبارک مری، اسحق مگسی، لعل بخش مری، شبیر مری، مٹھا خان خجک و دیگر بی این پی عوامی کے عہدیداران و کارکنان موجود تھے بی این پی عوامی کے ضلعی صدر جلال چانڈیو, میرو خان مری، و دیگر نے کہا کہ راجی راہشون میر اسداللہ بلوچ اور بلوچستان لازم و ملزوم ہیں اور میر اسداللہ کی محبت بلوچستان کے غریب عوام کے دلوں میں ہے جسکو کسی سازش کے تحت نہیں نکالا جاسکتا بی این پی عوامی بلوچستان کے سائل و سائل اور غیور عوام کے حقوق کی ضامن نمائندہ جماعت ہے انہوں نے کہا کہ ضلع پنجگور کے 23,24اور 24,25 بجٹ میں آٹھ ارب روپے کی اسکیموں کو ختم کرکے وزیراعلی بلوچستان اور نیشنل پارٹی نے مل کر پورت پنجگور کے مینڈیٹ کو خاک میں ملا دیا ان اسکیموں کو کٹوتی سے ضلع پنجگور کو آٹھ ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جس کا ازالہ اب ناممکن ہے یہ تمام اسکیمات عوامی نوعیت کی تھیں اور ان سے پنجگور شہر ایک جدید شہر کی دوڑ میں شامل ہوسکتا تھا ان اسکیمات میں۔ضلع پنجگور کے تعلیم خوبصورتی انفراسٹیکچر اور کمیونیکیسن کو ترجیح دی گئی تھی مگر کچھ لوگوں کو یہ بات ہضم نہ۔