فیصل آباد‘ رہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

26

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد شہر اور گرودونواح میں ڈکیتی‘ رہزنی اور چوری کی وار داتوں کا سلسلہ جاری، 130سے زائدوارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر لے گئے جبکہ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا‘ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 7خواتین اور 3نوجوانوں کو اغواء کر لیا‘ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق رضاآباد کے علاقہ گلزار کالونی کے رہائشی زاہد نے بتایا کہ اوباش ملزمان شاہد وغیرہ نے اسکی اہلیہ (ش)‘ ملت ٹائون کے علاقہ 120 ج ب کے رہائشی عمران کی اہلیہ (آ) گھر سے سودا سلف لینے گئی واپس نہ آئی، باگیوال کے رہائشی شہزاد کی اہلیہ (م) کو نامعلوم ملزمان اغواء کر کے لے گئے‘ روشن والا کے علاقہ 243 رب کے رہائشی بوٹا نے بتایا کہ اسکی ہمشیرہ (ب)‘ جڑانوالہ کے علاقہ 54 گ ب کے رہائشی فریاد کی ہمشیرہ (ک)‘ لنڈیانوالہ کے علاقہ پنڈی عیسیٰ کے رہائشی اشفاق کی ہمشیرہ (ش) کو اوباش ملزمان یعقوب وغیرہ اور تھانہ سمندری کے علاقہ رانا ٹائون کے رہائشی ظہیر عباس کی بیٹی (ر) کو نامعلوم افراد نے بازار جاتے ہوئے اغواء کر لیا‘ مدینہ ٹائون کے علاقہ اقبال ٹائون کے رہائشی خیال گل نے بتایا کہ اس کا 16سالہ بیٹا اویس دینی تعلیم حاصل کرنے مدرسہ گیا واپس نہ آیا‘ غلام محمد آباد کے علاقہ سلطان چوک کے رہائشی نواز کے بیٹے اور چک جھمرہ کے علاقہ رسول پورہ کی رہائشی ممتاز بی بی کے 18سالہ بیٹے ابرار مسیح گھر سے سبزی لینے گیا واپس نہ آیا جسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔جبکہ چناب کلب چوک میں محمد یاسر سے 80ہزار روپے‘ فون‘ الائیڈ موڑ پر مدثر سے 30ہزار روپے‘ آر پی او آفس کے باہر عبدالرشید سے پرس‘ ضلع کچہری کے قریب حسن عسکری سے 55ہزار روپے‘ فون‘ لطیف پارک کے لطیف سے فون‘ راجباہ روڈ پر مبین انور سے نقدی‘ فون‘ مراد آباد کے عقیل انور سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ یونین کونسل140 دفتر میں داخل ہونیوالے ڈاکو ملازمین سدرہ گلزار وغیرہ سے ڈیڑھ لاکھ کے زیورات‘ نقدی لوٹ کر لے گئے‘ کوہستان اڈا کے قریب فیصل سے نقدی‘ فون‘ سٹی ٹرمینل کے زبیر سے 57ہزار روپے‘ فون‘ فیضان مدینہ بازار سے بلال امین سے نقدی‘ فون‘ سوساں روڈ پر علی شیر سے فون‘ گٹ والا کے قریب شاہد محمود سے 44ہزار روپے چھین کر فرارہوگئے۔