صوبے میں مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری ہے،پی ڈی ایم اے

31

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)پر ونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کے حکام نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری مون سون بارشوں کا سلسلہ ہے آ ج 28جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ضلع ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، خضدار، لسبیلہ ،حب اور ملحقہ علاقوں میں بارش رپورٹ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ضلع ڈیرہ بگٹی میں جانی و مالی نقصانات رپورٹ ہوے تھے متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ ایف سی اور آرمی کی طرف سے ریسکیو و ریلیف کا کام جاری ہے بارش سے ہونے والے نقصانات کی تخمینہ لگانے کے لیے سروے جاری ہیپی ڈی ایم اے بلوچستان کی طرف سے ایک ہزار خاندانوں کے لیے امدادی سامان ڈیرہ بگٹی روانہ کردی گئی ہے اس کے علاہ تمام اضلاع کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکیںآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لسبیلہ، حب، خضدار، کوہلو ،ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، صحبت پور ،ژوب اور ملحقہ علاقوں میںمزید بارش کا امکان ہے۔