لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی حکومت اور ان کی سیاست کا جنازہ ہے، کتنی دیرعمران خان کو جیل میں رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے وزیراطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان کی رہائی آپ کی سیاست اور حکومت کا جنازہ ہے آپ کتنی دیر عمران خان کو جیل میں رکھ سکتے ہیں، ظلم کا دور ختم ہونے کو ہے،انشاللہ خلق خدا کا راج ہوگا۔فواد چودھری نے
اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی فارم 47 پر مبنی پارلیمان کیا کہے گی کہ امریکا کی پارلیمنٹ دھاندلی سے وجود میں آئی؟ بجائے چوری پر اکڑنے کے شرمندہ ہونے کا مقام ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کےلیے عدالتوں پر بھروسہ کرنا دانشمندی نہیں ہے، اسکےلیے سیاسی حکمت عملی چاہیے۔