اسلام آباد(صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کیساتھ مذاکرات کرنے والا منہ کالا کرے گا، اصل مذاکرات فوج کے ساتھ کئے جائیں اور کوئی درمیانی راستہ نکالاجائے ، قوم چین کے وزیر کی اسلام آباد میں تقریر پر بھی غور کرے، اگلے ماہ کے آخر تک نوازشریف بھی اپنا بیانیہ بدل لیں گے ۔سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آزاد کشمیر کے بعد کے پی اور بلوچستان میں بھی حالات خراب ہو رہے ہیں، امریکی کانگریس کے 368ارکان فارم 47والے نہیں ہیں، قوم چین کے وزیر کی اسلام آباد میں تقریر پر بھی غور کرے۔