پاک چین دوستی اقوام عالم کیلیے مثال ہے‘وفاقی وزیر داخلہ

131
نیویارک وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی چینی ہم منصب کیو آئی یانجن سے ملاقا ت کررہے ہیں

نیویارک (مانیٹر نگ ڈ یسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی اقوام عالم کیلئے مثال ہے، چینی شہریوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب کیو آئی یانجن( QI Yanjun) سے اہم ملاقات کی، ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کے پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے مشن آفس میں ہوئی۔ملاقات کے دوران پاک چین تعلقات اور سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور چین کے تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ٹریننگ اور جدید آلات و ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے بھی گفتگو کی گئی۔