اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد کی عدالت نے آزادی مارچ کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے تھانہ آبپارہ کے دونوں مقدمات میں درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔