جنوبی افریقا پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے ٖفائنل میں

230

افغانستان کو تروبا میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں نو وکٹ سے شکست دیکر جنوبی افریقا نے پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ افغانستان کے سبھی کھلاڑی پہلے بلے بازی کرتے ہوئے11.5 اوور میں56 رنز بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ جنوبی افریقا نے8.5 اوور میں ایک وکٹ پر 60 رنز بنائے اور سیمی فائنل میں67 بالیں رہتے نو وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔افغانستان کی اننگز میں سب سے بڑا اسکور ٖفاضل رنز کا رہا۔ افغانستان کی اننگز میں13 فاضل رنز تھے جو چھ بائی، چھ وائیڈ بال اور ایک لیگ بائی کے زریعے بنے تھے۔عالمی کپ میں یہ دوسرا موقع تھا جب ایک اننگز میں فاضل رنز کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف پردڈینس میں30 اپریل2010 کو ہوئے میچ میں آئرلینڈ کی اننگ میں فاضل رنز سے زیادہ کوئی اور کھلاڑی رنز نہیں بنا سکا تھا۔ اس میچ میں آئر لینڈ کے سبھی کھلاڑی16.4 اوور میں68 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے جس میں سب سے زیادہ رنز فاضل تھے۔ اس اننگز میں19 فاضل رنز تھے جو 8لیگ بائی اور گیارہ وائیڈ بالوں کی وجہ سے بنے تھے۔ جنوبی افریقا نے67 بالیں رہتے نووکٹ سے جیت اپنے نام کی جوٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں اسکی گیندوں کے حساب سے سب سے بڑی جیت ہے۔ اس سے پہلے اس قسم کے کرکٹ میں اسکی س گیندوں کے اعتبار سے بڑی51 بالیں پہلے حاصل کی گئی تھی۔جوہانسبرگ میں2 فروری2007 کو پاکستان کے خلاف ہوئے میچ میں جنوبی افریقا نے ایسا کیا تھا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 129 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا نے کسی نقصان کے بغیر11.3 اوور میں 132 رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقا اس سے پہلے دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے سیمی فائنل میں داخل ہوئی تھی مگر دونوں مرتبہ اسے شکست ہوئی تھی ۔ جنوبی افریقا نے پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ ناٹنگھم میں18 جون 2009 کو ہوئے میچ میں بنائی تھی۔ اس سیمی فائنل میں پاکستان نے اسے سات رنز سے شکست دیکر فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ20 اوور میں چار وکٹ پر 149 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقا نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 142 رنز بنائے تھے جسکی وجہ سے اسے شکست ہوئی تھی۔پاکستان نے فائنل میں سری لنکا کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ پر قبضہ کیا تھا۔ میر پور، ڈھاکا میں4 اپریل2014کو ہوئے سیمی فائنل میںبھارت نے جنوبی افریقا کو چھ وکٹ سے شکست دیکر اسکے فائنل میں داخل ہونے کے خواب کو چکنا چور کردیا تھا۔ اس سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں چار وکٹ پر 172 رنز بنائے تھے۔ بھارت نے19.1 اوور میں چار وکٹ پر 176 رنز بناکر فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا جہاں اسے سری لنکا نے شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ کے عالمی چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔جنوبی افریقا نے اس عالمی کپ میں لگا تار آٹھ میچ جیت کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں لگا تار آٹھ میچ جیتنے والی وہ دوسری ٹیم ہے۔ اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں لگارتارآٹھ میچ آسڑیلیا نے جیتے تھے۔ اس نے دو عالمی کپ میں ایسا کیا ہے۔ اس نے 2022 میں ہوئے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں تین میچ جیتے تھے جبکہ موجودہ عالمی کپ میں وہ پہلے پانچ میچوں میں جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔جنوبی افریقہ پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں لگاتار آٹھ میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ اس سے پہلے وہ دو مرتبہ لگا تارسات سات میچ جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔2009 میں اس نے ایسا پہلی مرتبہ کیا تھا جبکہ2021 میں اس نے دوسری مرتبہ لگاتار سات ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں کامیابی اپنے نام کی تھی۔