اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سمر اسپورٹس کیمپس کا دوسرا روز

127

لاہور (اسپورٹس ڈیسک )اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سمر اسپورٹس کیمپس میں تائی کوانڈو اور جمناسٹک کے ٹریننگ کیمپس کا انعقاد نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں کیا جارہا ہے ، پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں سوئمنگ کا تربیتی کیمپ جاری ہے ، ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ سمر اسپورٹس کیمپس سپورٹس کلچر کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اس سے اسپورٹس کلچرپروان چڑھے گااور نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے ۔