
لاہور(اسپورٹس رپورٹر)نوجوان نسل کو موبائل فونز اور الیکٹرانک آلات کے منفی اثرات سے بچاکر انہیں صحت مندانہ سرگرمیوںکی جانب راغب کرنے کے حوالے سے ویمن ٹارگٹ بال سمر کیمپ کامیابی سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹارگٹ بال فیڈریشن کے صدرعارف محمود خان اور سیکرٹری جنرل نظام الحق کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن کی صدر ناصرہ کفیل اور جنرل سیکرٹری محمد اکرم نے اپنے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ملکر ویمن ٹارگٹ بال سمر کیمپ کا انعقاد کیا۔24 جون سے شروع ہونے والاسمر کیمپ پانچ بجے سے شام سات بجے تک جاری رہتا ہے۔