ٹرینیڈاڈ ( نمائندہ خصوصی )ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا سے شکست کے بعد افغان ٹیم کے کپتان راشد خان کا بیان آگیا۔ ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پوری ٹیم محض 11.5 اوور میں 56 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ صرف عظمت اللہ ززئی 10 رنز بنا کر نمایاں رہے۔یکطرفہ شکست کے بعد کپتان راشد خان نے پیغام میں لکھا کہ اس ٹی20 ورلڈکپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، ٹیم کے ہر کھلاڑی نے جس طرح ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ قابل ستائش ہے۔