جرمنی : نمائش کے لیے درخواستیں 5 جولائی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں

178

کراچی (کامرس رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے کہا ہے کہ جرمنی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’آئی ایس پی او 2024 ‘‘ میں شرکت کے لئے 5 جولائی تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3روزہ نمائش جرمنی کے شہر میونخ میں 3 سے 5 دسمبر تک جاری رہے گی جس میں کھیلوں کا سامان ، دستانے،سپورٹس شوز ،کوہ پیمائی میں استعمال ہونے والا سامان ،سپورٹس میں استعمال ہونے والی عینکیں اور فٹنس کے سامان سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔