کراچی (کامرس رپورٹر) زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.9 فیصد اورزروسیع میں 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق 14جون کوختم ہونے والے ہفتے میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9301 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2.9 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9038 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق 14 جون کوختم ہونے والے ہفتے میں زروسیع (ایم ٹو) کاحجم 35102 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.6 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں زروسیع کاحجم 34549ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق 14 جون کوختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 25665 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.1فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 25376 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے آغازسے اب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں 1.7 فیصد، ایم ٹومیں 11.4 اوربینکوں کے ڈیپازٹس میں 15.3 فیصد نموریکارڈکی گئی۔