ملک میں زیادہ تر پیداوار، روزگار اور برآمدات ایس ایم ایز کر رہی ہیں

242

فیصل آباد (کامرس رپورٹر) آل پاکستان پاور لومزاونرز ایسوسی ایشن کے قائد وحید خالق رامے نے کہا ہے کہ بینکوں کی جانب سے چھوٹے ودرمیانے درجے کے کاروباروں کیلئے قرضوں تک آسان رسائی نہ ہونے سے ملکی معیشت ترقی نہیں کر پاتی ،ایس ایم ایز کی ترقی قومی معیشت کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔وحید خالق رامے نے کہا کہ جاپان،جنوبی کوریا،چین،سنگاپور اور دیگر درجنوں ممالک نے ایس ایم ایز کے شعبے پر توجہ دے کر ہی ترقی کی ہے مگر پاکستان میں صورتحال مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں زیادہ تر پیداوار، روزگار اور برآمدات ایس ایم ایز کر رہی ہیں مگر پالیسی سازی کے عمل میں ان پر مطلوبہ توجہ نہیں دی جاتی بلکہ بڑے بزنسز کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اکثر بینکوں کی جانب سے ایس ایم ایز کیلئے مختص فنڈز میں سے بڑے کاروباروں کو قرضے جاری کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے معاشی ترقی کے اہداف کا حصول ممکن نہیں ہوتا۔