کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان بنگالی ایکشن کمیٹی کے بانی چیرمین سربراہ شیخ فیروز کا سابقہ گورنر سندھ سے دبئی میں رابطہ ،شیخ فیروز نے عشرت العباد کو سیاست میں واپسی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ کراچی کی عوام آج جس مشکل اور تکلیف کا سامنا کر رہی ہے اور ملک جس طرح کے غیر یقینی کے حالات سے گزر رہا ہے اس میں ایسے افراد جو ملک میں لوگوں کے درمیان ہم اہنگی کے ساتھ ماحول کو سازگار بنا سکے تاکہ ملک اس غیر یقینی کی صورتحال سے نکال سکے ایسے افراد میں عشرت العباد بھی شامل ہیں جو لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ نے اور انکو ایک دوسری کی رائے کا احترام اور قریب لانے میں انتہائی معاون و مددگار ثابت ہونگے شیخ فیروز نے کراچی کے حالات کے حوالے سے اپنی تشویش سے اگاہ کیا اور کہا کہ آج کراچی کے عوام خود انتہائی پریشانی دکھ تکلیف میں محسوس کرتے ہوئے تنہاہ تصور کر رہے ہیں ایسے میں ڈاکٹر عشرت العباد کی دوباہ سے سیاست میں واپسی ایک امید کی کرن ہے جس میں انکے تجربے صلاحیت اور تمام فریقین کے لئے قابل قبول ہونا کراچی کے مسائل حل کرنے اور عوام کو ناامیدی سے نکالنے میں انتہاء معاون ثابت ہوگی جس کے لئے انکی اس کوشش میں خود کو انکے ساتھ انکی جدوجہد کراچی کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر انکو اپنی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتا ہوںڈاکٹر عشرت العباد سابقہ گورنر سندھ نے کہا کہ بانی چیرمین بنگالی ایکشن کمیٹی شیخ فیروز کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ تام افراد اس مشکل وقت میں آپس کے اختلاف کو ایک طرف رکھ کر مثبت سمت میں آگے بڑھیں گے۔