مقاصد پاکستان کی حقیقی تکمیل کیلیے اقدامات اٹھائے جائیں‘مقررین

106

کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما نواب بہادر یار جنگ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب بہادر یار جنگ برصغیر کے مسلمانوں کی بہتری کے لیے آخر دم تک کوشاں رہے ان کی تحریک پاکستان کی جدوجہد میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ ایم کیو ایس سی کی ایڈیشنل سیکریٹری شبانہ سحر کی دعوت پر تحریک پاکستان کے سرگرم و ممتاز رہنما نواب بہادر یار جنگ کی 80ویں برسی کی مناسبت سے آرٹس کونسل کراچی کے گل رنگ میں اجلاس سے صدارتی خطاب کررہے تھے اجلاس سے ، نسیم ایڈووکیٹ ‘صدیق بلوچ ایڈووکیٹ، محب محمد اجمل و دیگر نے خطاب کیا۔ اسلم خان فاروقی نے کہا کہ نواب بہادر یار جنگ کی رحلت پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے ان الفاظ میں نواب بہادر یار جنگ کو خراج عقیدت پیش کیا کہ ’’نواب بہادر یار جنگ میرے عزیز دوست تھے اور ان کی موت میرے لیے ایک جانگداز صدمہ ہے اجلاس میں مولانا مرتضیٰ خان رحمانی نے نواب بہادر یار جنگ کے درجات کی بلندی اور ملکی بہتری و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی مقررین نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے لیکن افسوس حکمرانوں نے مقاصد پاکستان کو پس پشت ڈال دیا ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔