ٹاون میونسپل کارپوریشنز کے افسران کی تین دن کی تربیتی نشست مکمل

326

کراچی:ورلڈ بینک،کلک (CLICK) اور اسمارٹ ریسرچرز(SMART (RESEARCHERS کے زیر انتظام ٹاون میونسپل کارپوریشنز(ٹی ایم سیز) کے افسران کے لیئے کے ایم سی بلڈنگ میں تین دن کی تربیتی نشست کا تیسرا حصہ بھی  مکمل ہوگیا۔

مجموعی طور پر تین  مرحلوں میں 20 ٹاؤن میونسپل کمیٹیوں کے فنانس،ڈیولیپمنٹ پلان ،پروکیورمنٹ، ٹیکسیشن اور سوشل سیف گارڈ کے حوالے سے ٹاون میونسپل کارپوریشنز کے 90 کے قریب افسران کو تربیت دی گئی۔

تینوں مرحلوں میں تربیتی نشست کے دوران شرکاء کی مکمل حاضری ٹریننگ ہال میں موجود رہی ،ٹرینگ سیشن کے تیسرے دن فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی نایاب سعید نے بھی ٹریننگ سیشن کا جائزہ لیا۔

ٹریننگ کے تیسرے مرحلے میں ماڑی پور،اورنگی ٹاون،مومن آباد،منگھوپیر،موریرومیربہار،لیاریںاور صفورا کی ٹی ایم سیز کے افسران کی تربیت کا عمل مکمل ہوا ہے، تربیتی نشست کے دوران ورلڈ بینک کے رولز کے تناظر میں کیسے ٹاون میونسپل کارپوریشنز کی سطح پر اسکیمیں تیار کی جائیں گی اور کن اسکیموں کو ترجیح بنیاد پر منظور کیا جائے گا اس کے لئے خاکے تیار کروائے گئے ۔