عدت کیس ختم ہوتے ہی عمران خان رہا ہوجائیں گے، شعیب شاہین

119

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ عمران خان عدت کیس ختم ہوتے ہی رہا ہوجائیں گے،باقی تمام کیسز میں بانی پی ٹی آئی ضمانت پر ہیں۔

شعیب شاہین  نے کہا  کہ قانون اور آئین کے مطابق جس کاجو حق ہے وہ ضرور ملنا چاہئے، اس وقت ملک میں سب سے بڑا مسئلہ معاش ہے، گندم اسکینڈ ل آیا،نیب کوپتہ چلا نہ کسی تحقیقاتی ایجنسی نے کچھ کیا۔

انہوں نے کہاکہ  پنجاب کے کسانوں کے پاس نئی فضل کیلئے پیسے نہیں، کسانوں کے 800ارب روپے ڈوب گئے، دبئی لیکس آئی، کیا کسی ایک بندے کو نوٹس ہوا؟