چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل اور پرسوں بھی موسم گرم رہے گا، لیکن درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری تک ہوگا، تاہم، شدت کم محسوس ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آئندہ دو سے تین روز وقفے وقفے سے ہلکی تیز بارش ہوگی، جبکہ شہر میں آج ہونے والی بارش سے گرمی کی شدت کم ہو جائے گی۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں سینٹرل، گلشن حدید، سرجانی، ناظم آباد اور گڈاپ کے علاقوں میں زیادہ بارش ہوگی۔
جبکہ عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین، تھرپارکر میں دوپہر سے بہت تیز بارش ہورہی ہے اور اب بادل نوابشاہ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ جب تک کم دباؤ ختم نہیں ہوگا تب تک گرمی ہوگی، امید ہے کل شام سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔