بھارت: نئی دہلی میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

203
Drizzle and rain

نئی دہلی : بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بارش نے شدید گرمی کا زور توڑ دیا ہے۔ مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے گرمی کے ستائے شہریوں نے سکون کا سانس لیا اور شہر میں جاری ہیٹ ویو کی لہر بھی دم توڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے دوران 20 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلتی رہیں۔

رپورٹس کے مطابق، اس ماہ کے آخر تک نئی دہلی میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔ 29 اور 30 جون کو مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی دارالحکومت گزشتہ چند ماہ سے شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کی لپیٹ میں تھا، جس کے باعث نئی دہلی میں بہت سی اموات بھی واقع ہوئی ہیں۔