پنجاب حکومت نے طالبات کیلئے بائیکس فراہمی کا کوٹہ 27 ہزار کردیا

222

پنجاب حکومت نے طلبا و طالبات کے لیے آسان اقساط پر موٹر بائیکس کی فراہمی کے منصوبے کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پنجاب حکومت کو طلبا و طالبات کی جانب سے اب تک 72 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، موٹر بائیکس کے حصول کیلئے 12 ہزار سے زائد طالبات نے درخواستیں دی ہیں۔

تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے طالبات کے کوٹے میں اضافہ کرتے ہوئے موٹر سائیکلز کی تعداد 20 سے 27 ہزار کردی گئی ہے۔