پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینا صحت کیلیے خطرے سے کم نہیں، ماہرین

250

واشنگٹن: طبی ماہرین نے نئے تجربات کے  نتائج سے اخذ کیا ہے کہ پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینا صحت کے لیے بڑا خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے ایک تازہ تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ پلاسٹک کی بوتل میں موجود کیمیکلز، دیگر اجزا ٹائپ 2 ذیابیطس  کا نشانہ بننے کی اہم وجہ بن سکتے ہیں۔

میڈیکل کے شعبے کے ایک جرنل ڈائبیٹیز میں شائع ہونے والی اس نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اشیائے خور و نوش کی پیکنگ، جس ینں پانی کی پلاسٹک کی بوتلیں بھی شامل ہیں، کی تیاری کے لیے استعمال کیا گیا کیمیکل بسفینول اے (بی پی اے) انسانی جسم میں شوگر کنٹرول کرنے والے ہارمون انسولین کی حساسیت کو متاثر کردیتا ہے۔

تحقیق کرنے والے ماہرین نے امریکی ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بوتلوں اور اشیائے خور و نوش کے دیگر برتنوں یا پیکجز کے لیے بی پی اے کیمیکل کی ایسی حد متعین کریں جو صارف کے لیے کسی خطرے کا سبب نہ بن سکتی ہو۔