پی آئی اے کی نجکاری اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع

213

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے 6 کمپنیاں شارٹ لسٹ ہوچکیں، متوقع ہے کہ  اگست کے پہلے ہفتے میں  نجکاری کا  عمل شروع ہوجائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے  خریدنے  کی خواہش مند کمپنیوں نے حکومت سے پی آئی اے سے متعلق مکمل تفصیلات طلب کی ہیں ۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے  خریدنے  کی خواہش مند کمپنیوں نے مختلف ائیرپورٹس کا دورہ کرتے ہوئے مالی امور کا جائزہ لینے کیلیے جولائی تک وقت مانگا ہے۔