فلپائن کی 126 ویں سالگرہ پر آرٹس کونسل میں کیک کاٹنے کی تقریب

131

کراچی: آرٹس کونسل میں فلپائن کی آزادی کی 126ویں سالگرہ اور پاکستان فلپائن کے دوطرفہ تعلقات کے 75ویں سال کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ، سفیر ماریہ ایگنس ایم سروینٹس، اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر عمران یوسف، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ سمیت دیگر قونصلر حکام سمیت قابل ذکر شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں فلپائن اور پاکستان کے درمیان 1949 سے جاری سفارتی تعلقات، پائیدار دوستی اور تعاون پر روشنی ڈالی گئی۔

تقریب میں تقاریر، ثقافتی پرفارمنس اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ فلپائنی یوم آزادی کی تقریبات کے لیے اس سال کا تھیم “کلایان، کنابوکاسن، کسائیسان” (آزادی، کل، تاریخ) تھا، جس میں فلپائنی عوام کی تاریخی اہمیت اور مستقبل کی امنگوں پر زور دیا گیا تھا۔