کراچی : شدید گرمی کے بعد کئی علاقوں میں بارش

138
Pleasant

کراچی : شدید گرمی نے شہریوں کو اپنی لپٹ میں لے رکھا ہے مگر کئی علاقوں میں بارش بھی ہوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد گرمی کی شدت 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے، دوپہر 2 بجے پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر کی فضا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ہے، کراچی کے کچھ علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کی رپورٹ کے مطابق ملیر، گڈاپ، سپرہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی ہے، شمال مشرقی حصے میں گرج چمک کے بادل ہیں۔