وفاقی حکومت کا خواتین کا استحصال روکنے کیلیے قانون سازی کا فیصلہ

134
Illegal migration

اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ قوانین بہت سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے بنائے جانے کی  ضرورت ہے، خواتین کا استحصال صدیوں سے ہورہا ہے جس کو روکنے کیلیے اب قانونی سازی بہت ضروری ہے۔

وفاقی وزیر قانون و انصاف نے کہا کہ قوانین بنانا اور ان پر عملدرآمد کرانا دو الگ الگ معاملات ہیں،  پارلیمنٹ میں آج ایک معاملے پر تین لفظوں کی ایک ترمیم تھی اور اس کے لئے تین گھنٹے لگ گئے،اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ہمارے ہاں قانون کی پاسداری ویسی نہیں ہے جیسا کہ مغرب میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے قوانین بنانے اور عملدرآمد کرانے پر وزیراعظم نے صوبوں کے ساتھ یہ معاملہ اٹھانے کا کہا ہے، صدیوں سے خواتین کا استحصال ہو رہا ہے اب اسے روکنے کا وقت آگیا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسی نے بہت مضبوط جج مینٹ دی ہے کہ خواتین کے حقوق پر کوئی سستی نہ دکھائی جائے۔