پشاور:سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پھر آپریشن کا کہا جارہا ہے، ریاستوں کے معاملات عجلت سے طے نہیں ہوتے،ایک دفعہ آہنی باڑلگائی گئی کہ کوئی افغانستان نہ جاسکے، ہرفیصلہ اشتعال کی بنیاد پرکیا گیا،ملک میں دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ سے لوگ جب دہشت گردی واقعات کا پوچھتے ہیں توکہتے ہیں افغانستان سے آرہے ہیں، افغانستان سے ایک کمٹمنٹ لے کر آیا تھا اور مسلح تنظیموں کو پرامن راستہ دینے پر اتفاق ہوا تھا۔
انہوں نے مزید کہاکہ آج فاٹا کے جرگہ نے ساری صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ، ہمیں اس بارے میں میکزم بنانا ہوگا، افغانستان کا استحکام پاکستان کیلئے فائدہ مند ہے، امن وامان کے حوالے سے صورتحال بہت گھمبیرہے، مسلح لوگ کئی علاقوں میں پھیل چکے ہیں،مغرب کے بعد ہمارے جنوبی اضلاع میں پولیس تھانوں میں محصورہوکررہ جاتی ہے۔