پی ٹی آئی  والے چاہتے ہیں کہ عمران خان جیل سے نہ نکلیں، فیصل واوڈا

271
IPPs have sucked people's blood

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ   تحریک انصاف والے چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے نہ نکلیں،بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ جن لوگوں پر اعتبار کر رہے ہیں وہی آ پ پر گولیاں چلائیں گے، جلد بانی پی ٹی آئی کے با اعتبار وزراء کو کرپشن کے زمرے میں ہتھ کڑیاں لگوائوں گا۔

فیصل واوڈا  نے کہاکہ  پی ٹی آئی کے ٹکڑے میری توقع سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں،،شبلی فراز، عمر سرفراز چیمہ، علی محمد خان جیسے لوگ پارٹی سے مخلص ہیں،ان پرانے لوگوں کی اب پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں رہی،بانی پی ٹی آئی نے مجھے سیاست سکھائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ   میں آج بھی مانتا ہوں،وزیراعلیٰ کے پی سمیت تمام موجودہ پی ٹی آئی رہنما حکومت کے سامنے لیٹے ہوئے ہیں،پی ٹی آئی اب ایم کیو ایم لندن بنتی جا رہی ہے۔