اسلام آباد(صباح نیوز)صدرِ مملکت آصف زرداری کی صاحبزادی، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی ہمشیرہ آصفہ زرداری رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے تنخواہ وصول نہیں کریں گی۔اس ضمن میں آصفہ زرداری کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار آصفہ زرداری نواب شاہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207کے ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ کامیاب ہوئی تھیں۔