ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،حنیف عباسی

163

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ۔ بانی پی ٹی آئی ملک کے خلاف لگاتار سازشیں کر رہا ہے ۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا امریکن کانگریس کے اندر پاس کی گئی قراداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے
انتخابات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ جو کہ سہولت کاروں کو ہائر کرکے پاکستان میں تخریب کاری کرنے کی ایک کڑی ہے ۔ آٹھ فروری کو پرامن انتخابات کروانا ہماری بڑی جیت تھی۔ انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان میں پرامن انتخابات نہیں ہوئے؟کیا 8 فروری کو دھماکہ ہوا؟ کوئی بے امنی ہوئی؟ ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز گل اور ڈاکٹر آصف اس قرارداد کے پیچھے ہیں۔ ڈاکٹر آصف ایک قادیانی ہے اس نے ملین ڈالر اس قراداد کو لانے کے لیے خر چ کیے ۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے پاکستانی نژاد مسلمان کو چھوڑ کر گولڈ اسمتھ کی حمایت کی۔ ارشد شریف نے بھی پی ٹی آئی فارن فنڈنگ پر بات کی تھی۔