مضبوط بینکاری نظام فراہم کرنے کے عزم کی توثیق ہے،اسٹیٹ بینک

130

کراچی (کامرس رپورٹر ) مشرق پاکستان، جو MENAریجن کے معروف مالیاتی اداروں میں سے ایک Mashreq کا حصہ ہے، کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے ملک میں اسلامی بینکاری کے آپریشنز شروع کرنے کے لیے اصولی منظوری )آئی پی اے (حاصل ہوگئی ہے۔آئی پی اے کا حصول ایک اہم لمحہ ہے جو بینک کے شرعی اصولوں کے مطابق باضابطہ، جدید اور مضبوط بینکاری نظام فراہم کرنے کے عزم کی توثیق ہے ۔ اس اقدام سے بینک ملک کے مالیاتی منظرنامے میں نہ صرف اہم کردار ادا کرے گا بلکہ مستقبل کی ترقی کا محرک بنے گا۔ مشرق پاکستان ملک میں پائلٹ ڈیجیٹل ریٹیل بینکنگ آپریشنز کے آغاز کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے ایک محدود لائسنس کے حصول کیلئے سرگرم عمل ہے۔اس موقع پر مشرق پاکستان کی طرف سے قیادت ، ٹیم اور ملازمین کے ساتھ ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مشرق ال اسلامی کو یورومنی اسلامی فنانس ایوارڈز 2024 کی طرف سے مسلسل دوسری بار دنیا کے بہترین اسلامی ڈیجیٹل بینک کے طور پر تسلیم کیے جانے کا جشن بھی منایا گیا جس نے اسلامی بینکاری کی جدت میں Mashreq کی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا۔ Mashreq اپنی ڈیجیٹل خدمات کو بہتر بنانے کیلئے سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے جس کی وجہ سے بینک ڈیجیٹل کسٹمر کا تقریباً100 فیصد تجربہ فراہم کرکے عالمی سطح پر ڈیجیٹل اسلامی بینکاری کے لیے نئے معیارات قائم کر رہا ہے۔مشرق نے حال ہی میں اسلامی بینکاری میں اپنے عالمی اعزازات میں اضافہ کیا۔ بین