اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کانام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

162

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کانام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاہے کہ جھوٹے الزامات ہیں، تمام قابل ضمانت ہیں اور نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں، ابھی نام نکال رہے ہیں،آئندہ ان کو بھی بلائیں گے جو منظوری دیتے ہیں۔یہ عدالت نے ریمارکس بدھ کے روزدیے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی، عدالت میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل
پیش ہوئے اور ایف آئی آر کا ریکارڈ پیش کردیا گیا۔