عمران خان کو پابند سلاسل رکھنا لندن پلان کا حصہ ہے، رو¿ف حسن

157

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات رو¿ف حسن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پابند سلاسل رکھنے کےلیے سچ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ سب کچھ لندن پلان کا حصہ ہے۔ بدھ کو اسلام آباد میں پریس
کانفرنس کرتے ہوئے رو¿ف حسن نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے کہاکہ ہم عمران خان کو اندر رکھنے کے لیے ہر طریقہ استعمال کریں گے، کیا چیف جسٹس کو یہ آواز سنائی دی؟، کیا انہیں کبھی خیال آیا کہ ایسے اشخاص کو بیانات سے روکا جائے، عمران خان بہت جلد باہر نکلے گا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن پر ہماری درخواست سپریم کورٹ میں مقرر نہیں ہورہی، وہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کہاں ہے؟ کسی کو اس کا خیال آیا؟۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تلقین کی گئی کہ الیکشن کمیشن قومی ادارہ ہے اور اس کی عزت کی جائے لیکن میں پوچھتا ہوں کہ کیا الیکشن کمیشن نے قومی ادارہ بننے کی کوشش کی؟ کیا چیف الیکشن کمشنر کا کنڈکٹ ایسا ہے کہ اس کی عزت کی جائے؟۔انہوں نے کہا کہ عزت چوروں ڈاکوو¿ں لٹیروں کی نہیں بلکہ ان لوگوں کی، کی جاتی ہے جو آئین پاکستان کے مطابق کردار ادا کرتے ہیں، انہوں نے الیکشن میں فراڈ کیا ہے، سارے عالمی ادارے کہہ رہے ہیں کہ 8 فروری کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا الیکشن کا فراڈ ہوا اور چیف جسٹس کہتے ہیں کہ ہم اس ادارے کی عزت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی پٹیشن نہیں لگی، لیول پلیئنگ فیلڈ پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، میرا چیف جسٹس آف پاکستان سے سوال ہے کہ بتایا جائے کس آئین میں لکھا ہے کہ پٹیشن نیچے رکھ کر بیٹھ جائیں اور مرضی کی غیراہم پٹیشن لگائیں۔