راولپنڈی (آن لائن)پاک فوج کے سابق افسران و جوانوں کی نمائندہ ”پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی“ نے آپریشن عزم پاکستان کو ملک و قوم کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے اوردوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ اس آپریشن پر پارلیمنٹ میں اوپن بحث درست نہیں اس سے آپریشن متاثر ہوگا،اگر کوئی اس کو ضروری سمجھتا ہے تو بند کمرہ یا ان کیمرہ سیشن ہونا چاہیے ،دہشت گردی کے خاتمے کےلیے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو جائیں اور سیاست
بھی حدود و قیود میں کی جائے ،ان خیالات کا اظہار سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس میں کیا۔