پشاور:رہنما تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم کسی آپریشن کے حمایتی ہیں نہ کوئی آپریشن کرنے دیں گے، پارلیمنٹ سے پہلے بھی قبائلی مشیران سے مشورہ کیا جائے تب ہی کوئی آپریشن کامیاب ہوگا۔
اسد قیصرنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بہت سنگین ہے، صرف تین گھنٹے بجلی دی جاتی ہے، حکومت نے قبائلی عوام کے لیے جو اعلان کیا ہے اس میں سے بجلی کی مد میں ریلیف دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ قانون اور آئین کی جنگ ہم سب نے لڑنی ہے ،ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے،سب کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا،آج بھی مولانا فضل الرحمن سے بات کی اور ہم نے حکومت مخالف الائنس بنایا ہے۔