وزیراعلیٰ مریم نواز کا بند روڈ پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم

141

لاہور (آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور منصوبے کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ کیا اور سگیاں انٹرچینج سے بابو صابو تک سروس روڈز کا خود جائزہ لیا، انہوں نے ایلیویٹڈ بند روڈ کا بھی معائنہ کیا۔ مریم نواز نے بند روڈ پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم دیتے ہوئے جولائی کی ڈیڈ لائن دیدی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ کے ساتھ ساتھ سروس روڈز کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کا فوری تدارک بھی ضروری
ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے پراجیکٹ پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پراجیکٹ کے پیکیج ٹو کے ہائی رائزڈ ایریا کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھولا جا رہا ہے۔ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال ، ایل ڈی اے حکام بھی موجود تھے۔